Home / اہم خبریں / پہلا بے نظیر بھٹو شہید بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈسٹرکٹ آرم ریسلنگ چمپیئن شپ میں شوبی گرائمر اسکول گرلز نے میدان مار لیا، دوسری پوزیشن اقراء اسلامک اسکول گرلز نے حاصل کی۔ سیکریٹری سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن

پہلا بے نظیر بھٹو شہید بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈسٹرکٹ آرم ریسلنگ چمپیئن شپ میں شوبی گرائمر اسکول گرلز نے میدان مار لیا، دوسری پوزیشن اقراء اسلامک اسکول گرلز نے حاصل کی۔ سیکریٹری سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین)سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام، مجیب النساء ویلفیئر ٹرسٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تعاون سے پہلا بے نظیر بھٹوشہید بوائز اینڈ گرلز انٹر ڈسٹرکٹ آرم ریسلنگ چمپیئن شپ کا انعقاد اورنگی ٹاؤن ڈسٹرکٹ ویسٹ میں منعقد کیا گیا۔ اس رنگارنگ تقریب کے مہمان خصوصی رمیز صدیقی انفارمیشن سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ ویسٹ تھے۔ چمپیئن شپ کا افتتاح مہمان خصوصی رمیز صدیقی نے ربن کاٹ کر کیا اور ان کے ساتھ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، چیئرمین پرائیویٹ اسکول شرف الزماں، نائب صدر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن انجنیئر سید محفوظ الحق، سندھ آرم ریسلنگ کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی، انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس امپائر مس قدسیہ راجہ، چیئرمین سندھ کلچرل سیو اینڈ آرگنائزیشن سلیم احمد چانڈیو، ڈی ایس پی پاکستان بازار، اورنگی ٹاؤن جمیل اختر بنگش، ایس ایچ او پاکستان بازار اورنگی ٹاؤن، اقبال تنیو موجود تھے، آرگنائزنگ سیکریٹری کے فرائض شہزادہ معین نے انجام دئیے۔ سعید عالم، راشد احمد نے ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض انجام دئیے۔ کراچی آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ایس ایم ناصر علی، شاداب افتخار، شہلا افتخار نے انجام دئیے۔ جونیئر گرلز کے ایونٹ میں 35 کے جی انوشہ نے صائمہ کو 40 کے جی میں مسکان نے مریم کو 45 کے جی میں آمنہ نے عنبر کو 50 کے جی میں صدف نے شگفتہ کو مات دے کر فتح حاصل کی، 55 کے جی میں تابندہ کاظم نے ملیکا مقصود کو زیر کیا، 60 کے جی میں منیبہ خالد نے رابعہ اریب کو شکست سے دوچار کیا، 65 کے جی میں زارا خان نے عارفہ جمال کو دھول چٹائی، 70 کے جی میں نادیہ نے مریم کو ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا، سنیئر گرلز کے ایونٹ میں 35 کے جی کی شفاء مقبول نے سارہ کو ہرا دیا 40 کے جی میں سدرہ ظفر نے عائشہ جاؤید کو دھول چٹائی، 45 کے جی میں مدیحہ ظفر نے عائشہ بانو کو زیر کردیا، 50 کے جی میں مسکان زاہد نے عروسہ امتیاز کو شکست سے دو چار کیا، 55 کے جی میں فلک عظیم نے سحر بانو کو شکست فاش دی، 60 کے جی عنبرین نواز نے علینہ خان کو ہرایا، 65 کے جی میں فائزہ بلال احمد نے شفاء شہاب علی کو زیر کردیا، 70 کے جی میں عائشہ شیخ نے یسرا جیلانی کو شکست دے کر ٹائٹل پر قبضہ جمایا، 75 کے جی میں عائشہ نواز نے قرۃالعین کو پچھاڑ دیا، 80 کے جی میں عائشہ پروین نے شافیہ کو ہرایا، 90 کے جی میں مصباح نے ثمرین کو دھول چٹا دی، 90 پلس میں شیزا نے فضہ احمد کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ 770 پوائنٹس کے ساتھ شوبی گرائمر گرلز اسکول نے ٹرافی پر قبضہ جمایا، دوسری پوزیشن اقراء اسلامک اسکول گرلز نے حاصل کی۔ مہمان خصوصی رمیز صدیقی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے