تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایف فائیو ڈبلیو سی کے فائنل مقابلے ہفتے کو اسلام آباد میں منعقد ہوں گے

ایف فائیو ڈبلیو سی کے فائنل مقابلے ہفتے کو اسلام آباد میں منعقد ہوں گے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ایف فائیو ڈبلیو سی کے فائنل مقابلے ہفتے کو اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایف فائیو ڈبلیو سی فارمیٹ کی بین الاقوامی چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے ٹیم کے انتخاب کے لیے پاکستان کے چھ شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور میر پور آزاد کشمیر کی 300 سے زائد ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں فاتح قرار پانے والی ٹیمیوں کے مابین ہفتے کو اسلام آباد میں فائنل مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ فائنل کی فاتح ٹیم کو جنوبی افریقا میں ایف فائیو ڈبلیو سی ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوگا۔ رواں سال اوریگو اسپورٹس مینجمنٹ کو اس ایف فائیو فارمیٹ کے فٹ بال مقابلے پاکستان میں متعارف کروانے کا اعزاز حاصل رہا۔ واضح رہے کہ ایف فائیو ڈبلیو سی فٹبال کے منفرد فارمیٹ فائیو آن فائیو کا عالمی مقابلہ ہے جس میں دنیا کے 32 ممالک اور 12 ہزار سے زائد کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

صومالیہ میں قزاقوں کے خلاف کارروائی 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین)/صومالیہ کے ساحل پر قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر ایم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے