Home / اہم خبریں / پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی بابر اعظم کی سنچری، عثمان شنواری کے 5 شکار

پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی بابر اعظم کی سنچری، عثمان شنواری کے 5 شکار

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں مہمان ٹیم کو 306 رنز کا ہدف دیا تھا۔ سری لنکا کی ٹیم 306 رنز کی تعقب میں 238 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اس سے قبل قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے شیہان جےسوریا 96، شاناکا 68، ہاسارنگا 30 اور گوناتھیلاکا نے 14 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ہاسارنگا 2، لاہیروکمارا اور اوڈانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم 115، حارث سہیل 40 اور فخر زمان نے 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سرفراز احمد 8 ،عماد وسیم 12، افتخاراحمد 32 اور وہاب ریاض نے 2 رنز بنائے۔ عثمان شنواری نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ شاداب خان نے دو وکٹیں لیں جبکہ محمدعامر، وہاب ریاض اور عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے