Home / اہم خبریں / آسٹریلیا اسلحے کا دوسرا بڑا خریدار ملک بن گیا

آسٹریلیا اسلحے کا دوسرا بڑا خریدار ملک بن گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آسٹریلیا اسلحے کا دوسرا بڑا خریدار بن گیا۔ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق 2017 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والے ممالک میں آسٹریلیا چوتھے نمبر پر تھا تاہم 2018 میں وہ دفاعی اخراجات میں غیر معمولی اضافے کے باعث دوسرے نمبر پر آگیا۔ آسٹریلیا کے دفاعی اخراجات میں اضافے میں جدید ترین لڑاکا طیاروں جوائنٹ سٹرائیک فائٹرز کی بھاری ادائیگیوں اور فرانسیسی آبدوز کے منصوبے پر اخراجات نے اہم کردار ادا کیا۔ آسٹریلوی حکومت نے اسلحہ کی درآمد و برآمد میں موجود عدم توازن کو دور کرنے کے لئے اسلحہ برآمد کرنے والی دس بڑی آسٹریلوی کمپنیوں کو مراعات بھی دی ہیں جن میں ان کمپنیوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری سرفہرست ہے تاہم آسٹریلوی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے باوجود آسڑیلیا کا اسلحہ برآمد کرنے والے دس بڑے ممالک میں شامل ہونا بے حد مشکل ہوگا۔ ایس آئی پی آر آئی کی طرف سے جاری فہرست میں 2018 کے دوران اسلحہ درآمد کرنے والے ممالک میں سعودی عرب پہلے، آسٹریلیا دوسرے، چین تیسرے، بھارت چوتھے اور پاکستان دسویں نمبر پر رہا۔ فہرست میں اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک میں امریکہ پہلے، روس دوسرے، فرانس تیسرے ، جرمنی چوتھے، سپین پانچویں، جنوبی کوریا چھٹے، چین ساتویں، برطانیہ آٹھویں، اسرائیل نویں اور آسٹریلیا پچیسویں نمبر پر رہا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے