Home / اسلام آباد / ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر اکتوبر کے آخری ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے۔ دورے کی تفصیلات پاک ترک وزارت خارجہ کے حکام طے کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترک صدر اکتوبر کے آخری ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے، ان کے ہمراہ کاروباری و تجارتی وفد بھی پاکستان آئے گا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر نے دورے کی تصدیق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کی تھی۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ہوئی۔ ترک صدر پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت کئی منصوبوں کی یادداشت مفاہمت پر دستخط کریں گے۔ رجب طیب اردوان پاک ترک اعلیٰ سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت ترک صدر اور عمران خان کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے جانے کا امکان ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے