کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/کامل حسین) کراچی پاپوش نگر پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل ایس ایچ او پاپوش نگر فرخ علی ہاشمی کے شکنجے میں۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، چوری شدہ موٹرساٸیکل، چوری شدہ موباٸل فونز و نقدی برآمد جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایسا یچ او پاپوش نگر فرخ علی ہاشمی غنڈہ راج کرنے والے عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے جبکہ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایسا یچ او پاپوش نگر فرخ علی ہاشمی کی نگرانی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل کو دبوچ لیا۔ ملزم محمد سلمان عرف سلو ولد محمد سلیم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، چوری شدہ موٹرساٸیکل، چوری شدہ موباٸل فونز و نقدی برآمد۔ ملزم ماضی میں اسٹریٹ کراٸم کے مقدمے میں شاہراہِ نورجہاں اور شریف آباد تھانے کی ہوا بھی کھا چکا ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او پاپوش نگر فرخ علی ہاشمی نے یہ مٶقف اپنایا کہ غنڈہ راج کرنے والے عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاٶن کرکے ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔
![]()