تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائمخانی کے عالیشان محل نما گھر سے کروڑوں کا خزانہ نکل آیا

کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائمخانی کے عالیشان محل نما گھر سے کروڑوں کا خزانہ نکل آیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت قائمخانی کے عالیشان محل نما گھر سے کروڑوں کا خزانہ نکل آیا۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں میئر کراچی کے مشیر لیاقت قائمخانی کے گھر پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے چھاپہ مارا تو گھر سے 8 قیمتی چمچماتی امپورٹڈ لگژری گاڑیاں نکل آئیں۔ گھر کے اندر سے سونے کے کنگن، ہار، ہیرے جواہرات، جائیدادوں کی فائلیں، اسلحہ اور دو لاکرز بھی برآمد ہوئے۔ڈی جی پارکس کا گھر خود بھی کسی پارک سے کم نہیں، بڑے لانز کے ساتھ سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔ گزشتہ روز گرفتار کیے گئے لیاقت قائمخانی کا تین دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔ سابق ڈی جی پارکس کی عدالت میں پیشی پر صحافی نے سوال کیا کہ 15 لاکھ سالانہ کمانے والے کے پاس اتنی مہنگی گاڑیاں اور گھر کہاں سے آگیا؟ جس پر سابق ڈی جی پارکس نے جواب دیا کہ ان کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے، یہ ان کا خاندانی گھر ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

USA Stay No. 1 in Latest FIBA Men’s World Rankings, Brazil Returns to Top 10

By Zeeshan Husain MIES, (Switzerland) The United States retained the top spot in the latest …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے