سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ارشد خان کی سربراہی میں صوبہ بھرکے چیئرمین تعلیمی بورڈوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق آٹھویں کا بورڈ امتحان 4 مارچ 2020 سے شروع ہوگا اور 30 اپریل کو نتائج کا اعلان کیا جائیگا آٹھویں امتحان کے پہلے سال میں کمپیوٹر بطور اختیاری مضمون شامل ہوگا، 8 مضامین اور ٹوٹل 800 نمبرات ہونگے جن میں 6 لازمی اور 2 اختیاری مضامین ہونگے ہر مضمون 100 نمبروں پر مشتمل ہوگا، آٹھویں کے امتحان کی فیس وہی ہوگی جو نویں کیلئے بورڈ نے رکھی ہوئی ہے، نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت گریڈنگ سسٹم کو متعارف کرایا جائیگا، کامیابی کے تناسب کیلئے 45 فیصد حد مقرر کی گئی ہے، آٹھویں کے بورڈ امتحان میں فیل ہونے والے امیدواروں کیلئے سپلیمنٹری امتحان کا انعقاد بھی کیا جائیگا تاہم اس امتحان میں فریش امیدوار داخلہ نہیں کراسکتے، انگلش، حساب، سائنس اوراردو کے 4 لازمی مضامین میں پاس ہونے والے طلبہ نویں میں انرولمنٹ کیلئے اہل تصور ہونگے بشرطیکہ اسی سال باقی فیل شدہ مضامین سپلیمنٹری امتحان میں پاس کریں ، نویں کلاس کے امتحان میں آٹھویں کے کسی ایک فیل مضمون کے ساتھ کوئی بھی طالبعلم اہل نہیں ہوگا، آٹھویں کا بورڈ امتحان SLOs کی بنیاد پر لیا جائیگا، پاس ہونے والے طلبہ کو مجموعی طور پر ڈی ایم سی کم سرٹیفکیٹ جاری کیاجائیگا۔
![]()