تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلع خانیوال کو جرائم سے پاک بنانا مشن ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ کسی بھی پولیس آفیسر یا اہلکار کی اولین ترجیح ہونا چاہئے فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے۔ ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک

ضلع خانیوال کو جرائم سے پاک بنانا مشن ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ کسی بھی پولیس آفیسر یا اہلکار کی اولین ترجیح ہونا چاہئے فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے۔ ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک

خانیوال (رپورٹ: شاہد عباس سیال) خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے وژن کے مطابق ضلع خانیوال کو جرائم سے پاک بنانا مشن ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ کسی بھی پولیس آفیسر یا اہلکار کی اولین ترجیح ہونا چاہئے فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی افسران و اہلکار تھانوں میں آنیوالے سائلین کے مسائل خوش اخلاقی سے سنیں اور ان کو انصاف کی فراہمی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ڈی پی او نے مزید کہا کہ ضلع میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔ انہوں نے محرم الحرام کے دوران بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر پولیس فورس کو شاباش بھی دی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے