کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کے الیکٹرک کی مبینہ نااہلی نے ایک جان لے لی، جعفر طیار سوسائٹی میں رکشہ ڈرائیور پانی پینے کے دوران شٹر پر ہاتھ لگنے سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق جاں بحق امیر عرف فواد چار بچوں کا باپ تھا، اور رکشہ چلاتا تھا، اہل علاقہ کے مطابق ہائی ٹینشن وائر ٹوٹنے کی وجہ سے شٹر میں کرنٹ پھیل گیا تھا، امیر علی کا پانی پینے کے دوران شٹر پر ہاتھ لگا، جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ اہل خانہ کے مطابق واقعہ کے الیکٹرک کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا ہے اور ہم کے الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے۔
![]()