تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری قابض فوج نے جعلی جھڑپ کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری قابض فوج نے جعلی جھڑپ کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے قابض فوج نے جعلی جھڑپ کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے جعلی جھڑپ کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔کشمیریوں کی شہادت کے بعد ضلع میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے کشمیریوں نے نوجوانوں کی شہادت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا، پرامن مظاہرین پر بھارتی فورسز نے فائرنگ کر دی جس سے پانچ نوجوان زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی کی SOVAPA المنائی سیریز کا نواں تھیٹر ’’ڈیتھ اینڈ دی میڈن‘‘ شائقین کی توجہ کا مرکز رہا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام اسکول آف ویژول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے