تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں حکومت سندھ کی تھریٹ کمیٹی نے 232 اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دے دی

سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں حکومت سندھ کی تھریٹ کمیٹی نے 232 اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دے دی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں حکومت سندھ کی تھریٹ کمیٹی نے 232 اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 232 شخصیات میں خورشید شاہ، ڈاکٹر عاصم حسین، شیری رحمان، خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر فیصل واوڈا، علی حیدر زیدی، رحمان ملک، مصطفی کمال، انیس قائم خانی، اور خواجہ اظہارالحسن کو ایک ایک گاڑی اور 10، 10 گارڈز دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو 6 اہلکار اور ایک گاڑی، فاروق ستار کو 8 اہلکار اور ایک گاڑی، فیصل سبزواری کو 8 گارڈز اور ایک گاڑی، وقار مہدی اور راشد ربانی کو ایک ایک گارڈ، کنور نوید جمیل، نسرین جلیل، طاہر مشہدی، شبیر قائم خانی، آصف حسنین، مزمل قریشی، سلمان مجاہد اور دیگر کو 2، 2 اہلکار، فاروق ایچ نائیک کو 5 گارڈ، رضا ربانی کو 4 گارڈ، نبیل گبول کو 2 گارڈ دینے کی منظوری دی گئی۔ وفاقی وزیر علی محمد مہر کو ایک گاڑی اور 11 اہلکار، پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو 5 اہلکار اور ایک گاڑی دی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے آغا رفیع اللہ کو 5 گارڈ، سابق ایم این اے طاہر مشہدی کو 2 اہلکار، سی پی ایل سی کے سابق چیف احمد چنائے کو ایک گارڈ، سابق گورنرز محمد زبیر اور معین الدین حیدر کو 16 سیکیورٹی اہلکار اور دو گاڑیاں، جبکہ سابق آئی جی پولیس واجد درانی کو 9 اہلکار اور ایک گاڑی دینے کی منظوری دی گئی ہے، سیکیورٹی کے کھاتے میں 75 موبائلیں اور 1432 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے