نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف تامل اداکار اور ‘مکل نیدھی مایم’ نامی سیاسی جماعت کے بانی کمل حسن کی انتخابی مہم کے دوران دئیے گئے متنازع بیان نے بھارت میں کھلبلی پیدا کردی ہے۔ کمل حسن نے انتخابی مہم کے دوران عوام کو مخاطب کرکے کہا ‘میں یہ اس لئے نہیں کہہ رہا کہ یہاں بہت سے مسلمان موجود ہیں بلکہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے کہہ رہا ہوں کہ آزاد بھارت کا پہلا دہشتگرد ایک ہندو تھا،
جس کا نام نتھو رام گوڈسے ہے، وہیں یہ سب شروع ہوا۔’کمل حسن کے اس بیان نے بھارت میں ایک تنازعہ کھڑا کردیا ہے، بھارتی عوام نے ان کے خلاف ایک محاظ کھول لیا ہے۔
![]()