Home / اہم خبریں / محراب پور ناجائز تجاویزات کیخلاف اے سی محراب پور کا آپریشن فوٹو سیشن تک محدود

محراب پور ناجائز تجاویزات کیخلاف اے سی محراب پور کا آپریشن فوٹو سیشن تک محدود

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) محراب پور ناجائز تجاویزات کیخلاف اے سی محراب پور کا آپریشن فوٹو سیشن تک محدود۔ تفصیلات کے مطابق محراب پور میں ناجائز تجاویزات کیخلاف آپریشن صرف زبانی خرچ اور فوٹو سیشن تک محدود ہوکر رہ گیا ہے شہر میں بڑھتی ہوئی ناجائز تجاویزات کے باعث ہالانی روڈ، ریلوے روڈ، ٹھری روڈ پر اکثر ٹریفک جام رہتا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں خلل سے پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے دکانداروں نے سمیٹڈ پتھارے بنالیے ہیں بلکہ سڑکوں اور بازاروں میں کئی کئی فٹ ناجائز طور پر قبضہ کرکے دکانیں بڑی کرلی ہیں جن کیخلاف کوئی نوٹس کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی، اے سی محراب پور اپنی پوری ٹیم کیساتھ فوٹو سیشن کرواتے ہوئے چھوٹے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو جرمانے کرکے کاروائی مکمل کرتے نظر آتے ہیں محراب پور کی سیاسی، سماجی، تنظیموں کے نمائندوں جماعت اسلامی نوشہرو فیروز کے امیر ڈاکٹر خالد شفیق، پی ٹی آئی کے ڈاکٹر راشد مغل، حمزہ خان مغل، ظہور حیدر آرائیں، آصف رندھاوا، مشتاق احمد قریشی اور حاجی صفدر نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ محراب پور میں بڑھتی ہوئی تجاویزات پر نوٹس لیا جائے اور محراب پور کا سٹی سروے کرواکر ناجائز تجاویزات کا خاتمہ کرکے روڈ، راستوں اور بازاروں سے بلاتفریق تجاویزات ختم کرواکر کشادہ اور خوبصورت بنایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے