تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کمیٹی کی باہمی کوششوں سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دینے کیلئے ہلال احمر کی بہتری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر و صدر ہلال احمر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ

کمیٹی کی باہمی کوششوں سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دینے کیلئے ہلال احمر کی بہتری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر و صدر ہلال احمر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر و صدر ہلال احمر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ نے کہا ہے کہ کمیٹی کی باہمی کوششوں سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دینے کیلئے ہلال احمر کی بہتری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منیجنگ کمیٹی ہلال احمر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بچوں کیلئے جدید سوئیٹ ہوم بنانے کیلئے اسکیم بنا کر دی جائے تاکہ کوششیں کی جاسکیں اجلاس میں بتایا گیا کہ ہلال احمرکی 21 دکانوں کا کرایہ بہت کم مل رہا ہے کرایہ بڑھانے کیلئے دکانداروں کوسرکیولر بھیجا جائے 28 اپریل 2019 کو الیکشن کراکے نئی باڈی تشکیل دی جائے تاکہ معاملات کو بہتر طور پر حل کیا جاسکے 8 مئی 2019 کو ہلال احمر ڈے منایا جائے گا اس موقع پر اعزازی سیکریٹری اظہر عباس نے ہلال احمر کی کارکردگی، آمدنی، اخراجات، مردہ خانہ، ایمبولینس سروس اور دیگر معاملات کے متعلق بریفنگ دی اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکنڈری و ہائرسیکنڈری ایجوکیشن جمیل قریشی، چیف میونسپل آفیسر، میر نعیم تالپور، اسپیشل ایڈوائزر ایس اے خان، جوائنٹ سیکریٹری ون کریم میمن، اعزازی خازن جمیل احمد خان، خورشید احمد خان، اللہ بچایو راجڑ، پریم کمار، معین قیصر اور دیگر کمیٹی ممبران اور افسران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے