تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نہر سے قتل کی گئی نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

نہر سے قتل کی گئی نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) تھانہ صدر کی حدود ٹانک روڈ نہر سی آر بی سی سے نامعلوم نوجوان کی قتل شدہ لاش برآمد، مقتول کے گلے میں چادر سے پھندا ڈال کر قتل کیا گیا، مقتول کے دائیں بازو پر لفظ نادرہ کنندہ ہے، لاش شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔ تھانہ صدر کی حدود ڈیرہ ٹانک روڈ پر نہر سی آر بی سی میں نامعلوم لاش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر اسے شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کے گلے میں کالے رنگ کی چادر کا پھندا ڈال کر اسے قتل کیا گیا جبکہ چادر کو انتہائی سخت گرہ لگی ہوئی تھی جسے ہسپتال میں کاٹ کر کھولا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق مقتول کے سر پر چوٹوں کے نشانات بھی موجود ہیں جبکہ لاش تین چار روز پرانی اورمقتول کی عمر چالیس سال کے قریب بتائی گئی۔ مقتول کے دائیں بازو پر لفظ نادرہ کنندہ کیا ہوا ہے۔ اس کی چھوٹی داڑھی اور کپڑوں کے اوپر کالے رنگ کا کوٹ بھی پہنا ہوا ہے جبکہ گلے میں چین اور تعویز بھی موجود ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے مقتول کے لواحقین کی تلاش شروع کردی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے