Home / اہم خبریں / کرپٹ اور وطن فروش حکمرانوں کے خلاف سیاسی جنگ لڑیں گے- عبداللہ حمید گل کا کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب

کرپٹ اور وطن فروش حکمرانوں کے خلاف سیاسی جنگ لڑیں گے- عبداللہ حمید گل کا کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل نے صوبائی قیادت کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ حمید گل کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستانی عوام اور جوان پرامن سیاسی انقلاب کے لئے ووٹ کی طاقت کو استعمال کریں،اور اس تمام صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک جوانان پاکستان نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے،جوانان پاکستان میں مثبت سیاسی تبدیلی کے عملی طور پر سامنے آئیں،انتخابات میں پورے ملک سے نئی قیادت سامنے لائیں گے ،کرپٹ اور وطن فروش حکمرانوں کے خلاف سیاسی جنگ لڑیں گے،پورے ملک سے لوگ تحریک میں شامل ہورہے ہیں ،آج کراچی پریس کلب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی تحریک جوانان میں شمولیت اس بات کی نشاندہی کررہی ہے کہ لوگ سیاسی جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں،میں آپ صحافیوں کے توسط سے پورے ملک کے جوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ تحریک جوانان پاکستان کے پلیٹ فارم پر آئیں اور ہمارا ساتھ دیں تاکہ لوڈ شیڈنگ،کرپشن ، بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکے،صحت تعلیم کے مواقع سب کو برابری کی بنیاد پر حاصل ہوں، بلوچستان سے لیکر کشمیر تک ہم نے ملک کے نوجوانوں کو قومی پرچم تلے جمع کر کے مسلکی اور لسانی تفریق ختم کر کے ایک متحد قوم بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔اور ہم نے بار ہا حکمران طبقے کو باور کروایا کہ وہ ملکی پالیساں اپنی قومی مفاد میں بنائیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ حکمرانوں نے قانون سازی بھی اپنے ذاتی فائدے کے لیے کی اور ملک میں اندرونی و بیرونی پالیسی سازی میں بھی اپنا مفاد ات کومقدم رکھا ،ہم سڑکو ں پر قومی مفادات کی جنگ لڑتے رہے ،اور حکمرانوں نے ایوانوں میں قومی مفادات کا سودا کیا،حتی کہ آئین پاکستان کی اسلامی اساس میں بھی ترمیم کی کوشش کی گئی مجاہد اسلام جنرل حمید گل ؒ نے ہمیشہ پاکستان کی امریکی نام نہاد جنگ میں شرکت کی مخالفت کی ، ہم نے ڈرون حملوں اور امریکی ڈکٹیشن کے خلاف سینکڑوں ریلیاں ،جلسے اور سیمینارز کئے مگر حکمرانوں نے پالیساں نہ بدلیں،اس تمام صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے تحریک جوانان پاکستان کی رہبر کونسل ، شوری اور مرکزی و صوبائی کابینہ کے فیصلہ کیا کہ آئندہ الیکشن میں ملک بھر سے بھرپور حصہ لیا جائے۔ وطن پاکستان اور پاکستانی قوم کو اس غلامانہ نظام سے نجات دلائیں گے۔ پورئے ملک میں جوانان پاکستان عوامی رابطہ الیکشن مہم کا آغازعدالت ،کفالت، حفاظت کے انتخابی منشور کے ساتھ کریں گے۔ تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقو ں سے اپنے امیدوار میدان میں لائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

فاطمہ ثناء زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) قومی خواتین سلیکشن کمیٹی نے پاکستان بمقابلہ زمبابوے ون ڈے سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے