Home / اہم خبریں / کراچی میں کورنگی پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا مافیا و منشیات فروش گرفتار

کراچی میں کورنگی پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا مافیا و منشیات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں کورنگی پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ گٹکا مافیا و منشیات فروش گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضرِ صحت گٹکا و 1100 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس-ایس-پی کورنگی سید علی رضا  کے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او کورنگی عِنایت مروت نے زہریلا کام کرنے والے عناصروں کی نیندیں حرام کردی۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او کورنگی عِنایت مروت کے سربراہی میں بدنامِ زمانہ گٹکا مافیا و منشیات فروش کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل اشتیاق اور ناصر کے قبضے سے بھاری مقدار میں مضرِ صحت گٹکا و 1100 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او کورنگی عِنایت مروت نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کا مکمل خاتمہ کرینگے۔ ان عناصروں کا جڑ سے صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر ریلیف  و تحفظ فراہم کرینگے۔ موت بانٹنے والوں کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کیا جاٸیگا خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے 6.4 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری درکار، پی آئی ڈی سی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پارٹنرز اِن ڈویلپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی (پی آئی ڈی سی) کی نئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے