میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) مارکیٹ چوک سول ہسپتال روڈ کے دکانداروں اور کیبن مالکان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ہمیں روزگار کرنے نہیں دیاجارہا ہے آئے روز اے ایس آئی جواد مارکیٹ چوک پر پہنچ کر انکے دکانوں کی تلاشی لیتا ہے مجھ پر میرے بیٹے اور پڑوسی دکاندار پر تشدد کیا گیا کیبن کے گلے سے اے ایس آئی جواد نے دس ہزار روپے نکال لئے- علی اصغر اسکے بیٹے علی حسن اور دکاندار ندیم نے بتایا کہ نو اپریل کو پولیس اے ایس آئی جواد نامعلوم پولیس اہلکاروں کے
ہمراء انکے کیبن پر آئے اور مکمل تلاشی لینے کے بعد گلے سے دس ہزار روپے نکالے جس کی مزاہمت پر انہوں نے علی حسن اور پڑوسی دکاندار ندیم کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور جھوٹا گٹکہ رکھنے کا کیس داخل کیا.جبکہ ندیم نے بتایا کہ مجھ سے پانچ ہزار رشوت لیکر چھوڑا گیا.انہوں نے بتایا کہ اے ایس آئی جواد شہر میں لوگوں کو ناجائز تنگ کرتا ہے اور پیسے چھینتا ہے آواز اٹھانے پر جھوٹا گٹکے کا مقدمہ درج کرتا ہے- متاثرہ افراد نے اے ایس آئی جواد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیئے ایس ایس پی کو درخواست دی ہے- متاثرین نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص سے اے ایس آئی جواد کی پولیس گردی پر انکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے-
![]()