ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) تحصیل پہاڑپور کے علاقہ کوٹلہ لودھیان میں خاتون کی اراضی میں موجود کمرے کو گرانے اور وہاں سے سامان اٹھا کر لے جانے کے الزام میں نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پہاڑپور کے علاقہ کوٹلہ لودھیان کی رہائشی خاتون ملکانی بی بی نے تھانہ پہاڑپور میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزمان ملک حلیم، ملک شریف پسران ملک خان اقوام گوڈلہ اور نزاکت علی ولد عبدالستار ساکنان کوٹلہ لودھیان سمیت نو افراد میری اراضی واقع کوٹلہ لودھیان میں داخل ہوئے اوروہاں پر موجود کمرے کو گرا دیا جبکہ وہاں سے سامان بھی اٹھا کر لے گئے ہیں۔ پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر نو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
![]()