Home / اہم خبریں / ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت یوم شہداء نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت یوم شہداء نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایم کیو ایم (پاکستان) میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام یوم شہداء نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر جناح ہال بلدیہ کمپلیکس میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد ہوا جس میں رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر ظفر کمالی، ڈسٹرکٹ آرگنائزر مجیب الحق و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، تمام یونٹس اور شعبہ خواتین سمیت دیگر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تمام تحریکی شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی، تحریک کی کامیابی، پاکستان کی سلامتی اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ قبل اذیں ڈسٹرکٹ آرگنائزر مجیب الحق نے کارکنان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 9 دسمبر کا دن ان تمام حق پرست شہداء کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کرکے حق پرستی کی شمع کو روشن رکھا ہے۔ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ جو تحریکیں شہداء کی قربانیوں کو فراموش کردیتی ہیں وہ ماضی کے اوراق میں کھو جاتی ہیں۔ اتحاد اور مثالی نظم و ضبط کے ذریعے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں منعقدہ محفل میلاد میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں ملوث دہشت گرد عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ملوث عناصر اور ان کے مذموم مقاصد قوم کے سامنے لائے جائیں۔ اس موقع پر دھماکے میں زخمی ہونے والے کارکنان کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعائیں مانگی گئیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے