تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان سول سوسائٹی اور یوتھ تنظیموں کے تعاون سے 4 فروری کو یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی کا انعقاد کرے گی

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان سول سوسائٹی اور یوتھ تنظیموں کے تعاون سے 4 فروری کو یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی کا انعقاد کرے گی

کراچی (رپورٹ: زیشان حسین) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان سول سوسائٹی اور یوتھ تنظیموں کے تعاون سے 4 فروری کو یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی کا انعقاد کرے گی ، یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی کراچی پریس کلب سے اتوار 4 فروری کو نکالی جائے گی جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی کے اراکین، سماجی رہنما، انسانی حقوق کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلباء تنظیموں سمیت یوتھ تنظیموں کے سر کردہ رہنما شریک ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم اور سول سوسائٹی و یوتھ تنظیموں کے سرکردہ رہنماؤں بشمول نیشنل اسمبلی آف پاکستان برائے یوتھ کے چیئر مین آغا شیرازی، ایم کیوایم پاکستان یوتھ افئیرز کے انچارج خواجہ بلال منصور، ایمیٹی انٹرنینشل کے صدر عمران شہزاد، آئی ایس او کے رہنما محمد عباس ،اے پی ایم ایس او کے سینئر رہنما بلال حسین، ذیشان حیدر، وحدت یوتھ پاکستان کے کاظم عباس، شاہین پاکستان کے اویس قادری، اسٹوڈنٹس فاؤنڈیشن کی سربراہ انعم میمن، معروف سماجی رہنما عدنان کوڈیا، جناح کا پاکستان کے صدر مظہر احمد خان اور دیگر نے یوم کشمیر کی مناسبت سے کراچی پریس کلب پر منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طلباء و یوتھ تنظیموں کے رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر و مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونیوں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر و فلسطین میں انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لیا جائے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کے طلباء اور جوان بیدار ہیں اور فلسطین وکشمیر کے مظلوم عوام کو کسی بھی صورت اسرائیلی اور بھارتی جارحیت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل اور بھارت پاکستان کے کھلے دشمن ہیں اور پاکستان کے نوجوان دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا اچھی طرح جانتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف توہین آمیز رویہ اور اٹھنے والی میلی آنکھ کوپھوڑ دیا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے شہریان کراچی سے اپیل کی کہ وہ چار فروری اتوار کو کراچی پریس کلب سے نکالی جانے والی یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی میں بھرپور تعداد میں شریک ہوں اور یوم کشمیر کے موقع پر کشمیر و فلسطین کے مظلوم اقوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا ثبوت دیں۔
  

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان سول سوسائٹی اور یوتھ تنظیموں کے تعاون سے 4 فروری کو یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی کا انعقاد کرے گی فوٹو نوپ نیوز

About admin

یہ بھی پڑھیں

AFC, PFF high-ups sign document to strengthen Pakistan football

Lahore, by (Sports Reporter) Mr. Sonam Jigmi, Senior Manager of the South Asia Unit of …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے