تازہ ترین
Home / Home / گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان ہمارے میدان ویران کیوں ہیں؟ میدانوں کو آباد کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان ہمارے میدان ویران کیوں ہیں؟ میدانوں کو آباد کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب کرکٹ، فٹبال، ہاکی سمیت کوئی بھی ٹیم سندھ کی نمائندگی کے بغیر نہیں بنتی تھی جبکہ اس ٹیم میں سب بڑا حصہ کراچی کا ہوتا تھا لیکن کراچی کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کا عمل نے ان کے اندر مایوسی پیدا کرنے کا سبب بنا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ نوجوان کھیل سے دور ہوتے گئے اور میدان ویران ہوگئے تاہم اب وقت آچکا ہے کہ ہم اپنے میدانوں کو ایک بار پھر آباد کریں تاکہ قومی اور بین القوامی سطح پر سندھ کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں، گورنر سندھ نے ان خیالات کا اظہار اسپورٹس لور کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سینئر اسپورٹس جرنلسٹ اصغر عظیم، اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم، کے ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی اور جاوید ارشاد شامل تھے، اس موقع پر گورنر سندھ نے صوبے میں گورنر گیمز کے انعقاد کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ گورنر گیمز کے ذریعے صوبے کے باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا، اس حوالے سے جلد ایک اسپورٹس کمیٹی کے قیام کا عمل بھی مکمل ہو جائے گا، ہمیں اپنے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے میدان آباد ہو، شہر کا پر امن تصور مزید اجاگر ہو، گورنر ہاؤس کے دروازے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر وقت کھلے ہیں، گورنر سندھ نے محمد نسیم کو دی پوائنٹ کرکٹ اکیڈمی کی سرگرمیاں بحال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس اکیڈمی کے ذریعے شہر میں کرکٹ کی سرگرمیاں ایک بار پھر شروع کی جائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عائشہ باوانی کالج کا نام تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عمارت 2017 میں عدالتی فیصلے کے بعد متعلقہ ٹرسٹ کے حوالے کردی گئی تھی، سیکریٹری کالجز سندھ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے شاہراہِ فیصل پر واقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے