Home / اہم خبریں / ٹچ می ٹرافی انڈر-15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ۔ زون چار وایٹس کی مسلسل دوسری کامیابی۔ ہارس خان کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا

ٹچ می ٹرافی انڈر-15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ۔ زون چار وایٹس کی مسلسل دوسری کامیابی۔ ہارس خان کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ اف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ ٹچ می ٹرافی انڈر-15 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون چار وایٹس نے زون ایک گر ین کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ پاک اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں زون ایک گر ین پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 79 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سید ا تت حسین نے 17 رنز بنائے۔ لیفٹ ارم لیگ اسپینر ہارس خان نے 28 رنز دیکر 3 جبکہ رایٹ ار لیگ اسپینر نفرس بن اشفاق نے 8 اور میڈیم پیسر عبداللہ سر فراز نے 10 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں زون چار وایٹس نے بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ 81 رنز بنا لئے۔ فخر سیا لوی نے 9 چو کوں کی مدد سے 40 اور معسو د علی نے 8 چو کوں کی مدد سے 39 رنز بنائے اور دونوں اوٹ نہیں ہو ے۔ کھیل کے اختتام پر عبدل الرحمن نے زون چار وایٹس کے ہارس خان کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے