کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کی جانب سے گاڑیوں کے لیے اجرک ڈیزائن والی نئی نمبر پلیٹس کو لازمی قرار دینے کے بعد کراچی پریس کلب میں صحافیوں کی سہولت کے لیے محکمہ ایکسائز نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے محکمہ ایکسائز سندھ نے کراچی پریس کلب میں موٹر رجسٹریشن ٹرمینل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ ٹرمینل اتوار تک مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا، جہاں پیر سے پریس کلب کے ارکان کو نئی نمبر پلیٹس کے حصول اور گاڑیوں کی منتقلی (ٹرانسفر) کی سہولت میسر ہوگی نئے ٹرمینل پر ارکان کو ہفتے میں پانچ دن یہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری سہیل افضل خان نے وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کا شکریہ ادا کیا ہے پریس کلب ممبران نے اس سہولت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اسے خوش آئند اقدام قرار دیا ہے۔
Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کا بڑا اقدام: اجرک ڈیزائن نمبر پلیٹس لازمی کراچی پریس کلب میں موٹر رجسٹریشن ٹرمینل قائم