تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کے ایچ اے رمضان انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں حنیف خان کلب نے ٹی این ٹی کلب کو صفر کے مقابلے میں 9 گول سے ہرا دیا

کے ایچ اے رمضان انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں حنیف خان کلب نے ٹی این ٹی کلب کو صفر کے مقابلے میں 9 گول سے ہرا دیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت اولمپئن حنیف خان اینڈ ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس میں جاری کے ایچ اے رمضان المبارک انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے دوسرے روز کھیلے جانے والے دونوں میچ یکطرفہ ثابت ہوئے، پہلے میچ میں حنیف خان ایچ سی ٹی اینڈ ٹی کلب کو عمران کی ہیٹرک کی مدد سے بآسانی 9 گول سے شکست دیدی، ٹی اینڈ ٹی ایچ سی کوئی گول نہ کرسکی، عمران نے کھیل کے تیسرے، پانچویں اور 34 ویں منٹ میں گول کرکے چیمپئن شپ کی پہلی ہیٹرک کا اعزاز حاصل کیا، فاتح ٹیم کے عبدالوہاب نے چودہویں اور تیئیسویں منٹ میں جبکہ عاصم، ارسلان خالد، عدیان نے بالترتیب 36٫ 38 اور 39 ویں منٹ میں گیند جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کی برتری کو مستحکم کیا۔ دوسرے میچ میں ڈولفن ہاکی کلب نے ٹائیگر ایچ سی کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے میدان بدر کردیا، فاتح ٹیم کے طلحہ فرقان، مزمل حسین، راشد علی، جنید رسول اور منیب قمر نے بالترتیب کھیل کے چھٹے، دسویں، بارہویں, بائیسویں اور اٹھائیسویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا، ٹائیگرز ایچ سی کوئی گول نا کرسکی ۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی کی سالگرہ پر پریس کلب لاری اڈا کمالیہ کے عہدیداران و اراکین کی جانب سے مبارکباد

  کمالیہ(ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) سینئر صحافی محمد ندیم خان کی شادی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے