تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی، (نوپ انٹرنیشنل اسپورٹس) متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کی بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 211 رنز بنائے بھارت کی جانب سے کپتان درگاہ راؤ 61 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بلے باز وینکیٹیشورا راؤ 49 رنز بنائے تھے پاکستان کی جانب سے بدر منیر اور کامران اختر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کے دیے گئے 212 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کی اور آخری اوور میں میچ اپنے نام کرلیا نائب کپتان بدر منیر نے ناقابل شکست سنچری بنائی، بدر منیر نے 129 رنز کی اننگز کھیلی پاک بھارت دوسرا ٹاکرا 23فروری جبکہ سیریز کا آخری میچ 25 فروری کو کھیلا جائے گا، پاک بھارت بلائنڈ سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ اکیڈمی دبئی میں ہو رہی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

رب نواز خان مہوٹہ کے ڈیرہ خان حویلی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ کے نواحی چک نمبر 268 گ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے