تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہوم سیریز کا اعلان

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہوم سیریز کا اعلان

لاہور، ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک سری لنکا اور انگلینڈ کی میزبانی کرے گا جبکہ سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان 4 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

سری لنکا 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد میں تین روزہ میچ کھیلے گا جس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ہوگی ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہوگی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

خیرپور کی کھجور کو عالمی منڈی تک رسائی دلانے کیلئے گریڈنگ، پیکنگ اور تحقیق پر توجہ ضروری ہے، اسماعیل راہو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور جامعہ سندھ جامشورو کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے