Home / اہم خبریں / وسیم کھتری کا ایک اور کارنامہ گھانا میں لیٹ برڈ چیلنج اسکریبل ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

وسیم کھتری کا ایک اور کارنامہ گھانا میں لیٹ برڈ چیلنج اسکریبل ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

گھانا، (ویب اسپورٹس) پاکستان کے معروف اسکریبل کھلاڑی وسیم کھتری نے گھانا میں ہونے والا لیٹ برڈ چیلنج اسکریبل ٹورنامنٹ شاندار انداز میں جیت لیا ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں معمولی فرق سے فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہنے کے بعد انہوں نے اس ایونٹ میں بھرپور کم بیک کرتے ہوئے فاتحانہ کارکردگی دکھائی۔

وسیم کھتری نے 7 فتوحات اور صرف ایک شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا فیصلہ کن میچ میں انہوں نے انگلینڈ کے جان ایشمور کو بڑے مارجن سے شکست دی نائیجیریا کے چِنیدو تھورپ نے دوسری جبکہ انگلینڈ کے جان ایشمور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریبِ انعامات کے مہمانِ خصوصی پاکستان سے تعلق رکھنے والے طارق پرویز تھے جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے واضح رہے کہ اس سے قبل وسیم کھتری نے ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ پاکستان ٹیم مجموعی طور پر ایونٹ میں چوتھے نمبر پر رہی تھی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایمن فاطمہ کی دھواں دار نصف سنچری، پاکستان ویمنز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے