تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مان فلٹرز کرکٹ چیمپئن شپ 2025؛ مان لائنز کا راج طلحہ احمد بٹ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار

مان فلٹرز کرکٹ چیمپئن شپ 2025؛ مان لائنز کا راج طلحہ احمد بٹ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) شہرِ قائد کے گراؤنڈ زیرو زمزمہ میں منعقد ہونے والی مان فلٹرز کرکٹ چیمپئن شپ 2025 شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہوئی، جہاں مان لائنز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مان سکسرز کو 21 رنز سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ایونٹ کا انعقاد پائنیر اوورسیز ٹریڈرز نے کیا، جبکہ افتتاحی موقع پر مان فلٹرز کے محمد سلمان اور پائنیر کے ممتاز بٹ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ٹورنامنٹ میں مان لائنز، مان تھنڈرز، مان سکسرز، مان رائلز اور مان اسٹرائیکرز سمیت پانچ ٹیموں نے بھرپور جوش کے ساتھ حصہ لیا۔

فائنل میں مان لائنز کے اوپنر مدنی وقاص نے 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 4 چھکے جڑے اور ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا کپتان طلحہ احمد بٹ نے 2 چھکوں کی مدد سے 15 قیمتی رنز جوڑے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 60 رنز تک پہنچایا جواب میں مان سکسرز مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکے اور مان لائنز نے 21 رنز سے فتح سمیٹی۔

کپتان طلحہ احمد بٹ نے نہ صرف بیٹنگ میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا بلکہ فائنل میں تین اہم وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی کامیابی میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ شایان نے اپنے نام کیا۔

اختتامی تقریب میں حکومتِ سندھ کے گولڈ میڈلسٹ سعید عالم اور صابر بلوچ کی خصوصی شرکت نے ایونٹ کی رونق میں اضافہ کیا اس موقع پر گراؤنڈ زیرو کے اونر عبدالباسط، کاشف احمد فاروقی، میزان نیوز کے محمد آفتاب اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد ریحان اکرم بھی موجود تھے۔ تمام مہمانوں کو خصوصی سونیرز پیش کیے گئے جبکہ چیمپئن مان لائنز اور رنر اپ مان سکسرز کو ٹرافیاں بھی دی گئیں۔ شرکاء نے بتایا کہ اس طرح کے معیاری ایونٹس شہر کے اسپورٹس کلچر کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آرٹس کونسل کراچی کے عوامی تھیٹر فیسٹیول میں ’’وطن کی مٹی‘‘ اور ’’کندا نابیا‘‘ پیش

کراچی، (رپورٹ،ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری عوامی تھیٹر فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے