تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لوگوں میں مایوسی نہ پھیلائی جائے مایوسی کفر ہے مسلم امہ کو متحد ہو کر چیلنجز کا سامنا کرنا ہے. مفتی تقی عثمانی

لوگوں میں مایوسی نہ پھیلائی جائے مایوسی کفر ہے مسلم امہ کو متحد ہو کر چیلنجز کا سامنا کرنا ہے. مفتی تقی عثمانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ممتاز عالم دین مولانا تقی عثمانی نے کہا ہے کہ لوگوں میں مایوسی نہ پھیلائی جائے، مایوسی کفر ہے، دوسروں پر تنقید سے پہلے ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے کہ ہمارے اندر کون سے خرابی ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں ٹرانفارمیشنل انٹرنیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام َمحتاجی سے خودمختاری تک کا سفر” کے زیر عنوان ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ مسلم امہ کو متحد ہو کر چیلنجز کا سامنا کرنا ہے، ہم سب دنیا بنانے کے لئے آخرت کو بھول گئے ہیں، ہمیں آخرت کو بہتر بنانے کے لئے غور و فکر کرنی چاہئے۔ انہوں نے تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری افراد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا نظام لائیں جس سے معاشرے کے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ بھلائی ہو۔انہوں ںے مزید کہا کہ ٹرانفارمیشنل انٹرنیشنل سوسائٹی نے جو کام شروع کیا ہے ہم اس کی حوصلا افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ یہ کام نیک نیتی کے ساتھ جاری رکھیں جس سے انسانیت کو فائدہ پہنچے۔ اس موقع پر ٹرانسفارمیشنل انٹرنیشنل سوسائٹی بانی و چیئرمین ڈاکٹر عمران یوسف نے کہا کہ ہمیں اچھائی کی طرف جانا چاہئے اچھا اخلاق ہی اچھے معاشرے کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ادارے کی جانب سے کسی بھی رنگ و نسل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی اور ادارے کی جانب سے مفتی تقی عثمانی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی بیش قیمتی باتوں سے نوازا،تقریب کے دیگر مقررین میں مفتی حسان عثمانی، ،مولانا نجیب خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب میں سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، ایڈیشنل سیکریٹری ڈی ای پی ڈی سی عاصم محی الدین اور دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر مفتی تقی عثمانی کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی ۔ مفتی تقی عثمانی نے دعا بھی کرائی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول شاندار انداز میں اختتام پذیر، 70 تعلیمی اداروں کے ساڑھے سات ہزار طلبہ کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام آٹھواں الفا اسپورٹس فیسٹیول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے