Home / اہم خبریں / لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز، حیدرآباد کنگز مین کو 69 رنز سے شکست

لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز، حیدرآباد کنگز مین کو 69 رنز سے شکست

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی معرکے میں لاہور قلندرز نے بھرپور اور متوازن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین کو 69 رنز سے شکست دے کر اپنے ٹائٹل کے دفاع کا شاندار آغاز کیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں 200 رنز کے تعاقب میں حریف ٹیم 130 رنز تک محدود رہی۔

لاہور کے باؤلرز نے آغاز ہی سے میچ پر گرفت مضبوط رکھی۔ کپتان شاہین شاہ افریدی اور عبید شاہ نے ابتدائی اوورز میں اہم وکٹیں حاصل کر کے حیدرآباد کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں ڈال دیا۔ بعد ازاں سکندر رضا اور مستفیض الرحمن نے درمیانی اوورز میں شاندار اسپیل کر کے میچ یکطرفہ بنا دیا، جبکہ حارث روف نے بھی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ حیدرآباد کی ٹیم مسلسل وکٹیں گرتی رہی اور کوئی بھی بیٹر مزاحمت نہ کر سکا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 199 رنز بنائے اوپنرز فخر زمان اور محمد نعیم نے 84 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ فخر زمان نے 53 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 3000 رنز مکمل کرنے والے دوسرے بیٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
جلدی وکٹیں گرنے کے باوجود حسیب اللہ خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 40 رنز اسکور کیے، جبکہ سکندر رضا نے مختصر مگر جارحانہ کھیل پیش کیا ۔ اننگز کے اختتام پر شاہین آفریدی کے لگاتار دو چھکوں نے اسکور کو 199 تک پہنچا دیا۔

یہ فتح نہ صرف لاہور قلندرز کے مضبوط کمبی نیشن کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ایونٹ میں ان کے بلند حوصلوں اور واضح عزائم کا بھی اظہار ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے