تازہ ترین
Home / اہم خبریں / : قائداعظم ٹرافی فائنل: پشاور پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

: قائداعظم ٹرافی فائنل: پشاور پہلی اننگز میں 258 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین ) پشاور کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف قائداعظم ٹرافی فائنل کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 80.1 اوورز کی بیٹنگ میں 258 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی کھیل کے اختتام پر سیالکوٹ نے بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنائے تھے۔ محمد ہریرہ 8 اور اذان اویس صفر پر ناٹ آؤٹ تھے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں پانچ روزہ فائنل میں سیالکوٹ کے کپتان عماد بٹ نے ٹاس جیت کر پشاور کو پہلے بیٹنگ دی۔ 16 کے مجموعی اسکور پر پشاور کی پہلی وکٹ گرگئی جب صاحبزادہ فرحان صرف 6رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ 44 کے مجموعی اسکور پر پشاور کی دوسری وکٹ گری جب اسرار اللہ 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پشاور کو سب سے بڑا نقصان اپنے سب سے کامیاب بیٹر معاذ صداقت کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 4 چوکوں کی مدد سے 32رنز بناکر آؤٹ ہوئے نبی گل 7 چوکوں کی مدد سے44 اور مہران ابراہیم 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو پشاور کا اسکور 5 وکٹوں پر 145 رنز تھا۔ زبیرخان اور ابوذر طارق نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 48 رنز کا اضافہ کیا۔ ابوذر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے زبیرخان 6 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بناکر علی رضا کی اننگز میں تیسری وکٹ بنے کپتان ساجدخان نے 4 چوکوں کی مدد سے23 رنز بنائے اور نیاز خان کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 25 رنز کا اضافہ کیا۔ نیاز خان نے31 رنز اسکور کیے جس میں5 چوکے شامل تھے عامر خان بغیر کوئی رن بنائے عماد بٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے جنہوں نے اننگز میں اپنی چوتھی وکٹ نیاز خان کو آؤٹ کرکے حاصل کی عماد بٹ نے 51 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ علی رضا تین اور شعیب اختر جونیئر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے