تازہ ترین
Home / اہم خبریں / علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی تاریخی فتح : ACI اسٹوڈنٹس چیپٹر مقابلے میں طلباء کی شاندار کارکردگی

علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی تاریخی فتح : ACI اسٹوڈنٹس چیپٹر مقابلے میں طلباء کی شاندار کارکردگی

کراچی، (رپورٹ ، ذیشان حسین) علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (AIT) کے سول ٹیکنالوجی کے طلباء نے امریکن کنکریٹ انسٹیٹیوٹ (ACI) اس کے زیر اہتمام سرسید یونیورسٹی میں ہونے والے بین الجامعاتی مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے میدان مار لیا۔ مقابلے میں سرسید یونیورسٹی، اقراء یونیورسٹی اور ضیاء الدین یونیورسٹی سمیت مختلف اداروں کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی، مگر AIT کے ہونہار طلباء نے اپنی مہارت، علم اور تخلیقی صلاحیتوں سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دو روزہ مقابلے میں طلباء نے مختلف کیٹیگریز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ "Kahoot Challenge” میں محمد نبیل صدیقی نےتین رکنی ٹیم کے ہمراہ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ "Quizcrete” مقابلے میں بھی انہوں نے حذیفہ عبدالرحمٰن کے ساتھ مل کر اول انعام اپنے نام کیا اس کے ساتھ ہی "Sculptcrete”میں AIT کی تین رکنی ٹیم محمد نبیل صدیقی، حذیفہ عبدالرحمٰن اور سید علی سبطین رضوی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پینل ڈسکشن” کی سات رکنی ٹیم کے رکن محمد عبدالہادی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اس موقع پر مہمان خصوصی ڈین آف سائنسز (SSUET) میر شبر علی نے کامیاب طلباء کو شیلڈز، سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا پرنسپل AIT شاہد جمیل نے شعبہ سول کی سربراہ مدیحہ یونس اور فیکلٹی ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے طلباء کی اس شاندار کامیابی کو محنت، لگن اور معیاری تدریس کا نتیجہ قرار دیا۔ کنوینر سید محمد محسن کاظم نے کہا کہ یہ کامیابی ادارے کے علمی معیار اور طلباء کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ تاریخی فتح AIT کی علمی برتری کا واضح اظہار اور مستقبل کی کامیابیوں کا پیش خیمہ ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے عوام دوست بجٹ لیکر آئیں ہیں

وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں بجٹ میں ایسے اقدامات کرنے جا رہے ہیں جس سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے