تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جاپان میں برڈ فلو کی وبا پھیل جانے کے بعد 14 ہزار پرندےتلف

جاپان میں برڈ فلو کی وبا پھیل جانے کے بعد 14 ہزار پرندےتلف

ٹوکیو, (نوپ انٹرنیشنل نیوز) جاپان میں برڈ فلو کی وبا پھیل جانے کے بعد 14 ہزار پرندےتلف کر دیئے گئے۔شنہوا کے مطابق جنوبی جاپانی صوبے کاگوشیما کے مینامیساٹسوما شہر کے پولٹری فارم پر برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت اس پولٹری فارم کے ساتھ ساتھ آس پاس کےدیگر پولٹری فارمز سے بھی پرندے تلف کر دیئے گئے ہیں۔مارے گئے پرندوں کی تدفین اور پولٹری ہاؤسز کی جراثیم کشی کا عمل اگلے چند دنوں میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ انفیکشن کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے، پریفیکچر نے متاثرہ علاقے سے 3 کلومیٹر سے 10 کلومیٹر کے دائرے میں 15 فارموں میں پالے جانے والی تقریباً 363,000 مرغیوں اور بٹیروں کی پریفیکچر سے باہر لے جانے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔یہ کیس اس سیزن میں ملک میں ایویئن انفلوئنزا کی 9ویں وبا کی نشاندہی کرتا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سابق سینیٹر مشاہد حسین سید کی سی پی این ای اسٹینڈنگ کمیٹی اراکین سے ملاقات, سی پیک راہداری سمیت متعدد ملکی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال، میڈیا کی آزادی کے لئے سی پی این ای کی جدوجہد کو سراہا

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) سٹینڈنگ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے