کراچی،(رپورٹ، ذیشان حسین) جاپان قونصل خانہ کی جانب سے ڈیولپمنٹ اسسٹنس (oda) کے زیراہتمام جاپانی حکومت کی جانب سے پاکستان میں تعلیم صحت اور انسانی تحفظ کے شعبوں میں جاپان کے تعاون اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے مین آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں کو قونصل خانے کے عملے کے ہمراہ کراچی میں جاری دو منصوبوں کا دورہ کروایا گیا جو جاپان کی گرانٹ اسسٹنس فار گراس روٹس ہیومن سیکورٹی پروجیکٹس (ggp) کے تحت مالی امداد سے پایہ تکمیل کو پہنچے جن میں ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ (hiwt) جو گلستان جوہر میں واقع ہے جو کراچی میں مستحق طبقات کے لئے مفت تھلیسیما علاج فراہم کر رہا ہے اس کے علاوہ المصطفی میڈیکل سینٹرگلشن اقبال سوسائٹی کی جانب سے المصطفی میڈیکل سینٹر کو سرجیکل آلات اور ڈیجیٹل ریڈیولوجی کی سہولیات فراہم کی جس سے یومیہ 80مریض مستفید ہو رہے ہیں۔ سینٹر میں جدید طبی آلات، خاص طور پر ریڈیولوجی ڈیوائسز کی فراہمی سے ہنگامی طبی امداد کی معیار اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ واضح رہے کہ ggp جاپانی حکومت کا ایک امدادی منصوبہ ہے، جس کا مقصد نچلی سطح پر عوام کی سماجی بہبود کو بہتر بنانا ہے۔ جاپان 1989 سے اب تک اس پروگرام کے تحت پاکستان میں 400 سے زائد منصوبوں کو فنڈ فراہم کر چکا ہے۔
Home / اہم خبریں / جاپانی حکومت کی جانب سے پاکستان میں تعلیم صحت اور انسانی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے آگاہی دورہ