تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بھٹائی الیون کی شاندار فتح، وزیر کھیل سندھ کی ناقابلِ شکست سنچری

بھٹائی الیون کی شاندار فتح، وزیر کھیل سندھ کی ناقابلِ شکست سنچری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) بھٹائی الیون نے قلندر الیون (وزیراعلیٰ سندھ کی ٹیم) کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست سنچری اسکور کی۔

وزیر کھیل نے 13 چوکے اور 8 چھکوں کی مدد سے صرف 9 اوورز میں 101 رنز ناٹ آؤٹ بنائے اور جیت کا اسکور چوکا لگا کر مکمل کیا۔ بھٹائی الیون نے 133 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کی ٹیم قلندر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 133 رنز کا ہدف دیا، جسے بھٹائی الیون نے با آسانی 9 اوورز میں مکمل کر لیا۔

شاندار کارکردگی پر وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام موہاٹہ پیلس میوزیم کا مطالعاتی دورہ، اراکین اور اہلِ خانہ کی بھرپور شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر): کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیرِ اہتمام اتوار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے