تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم سے ہاکی فیڈریشن سے ملزمان کی بے دخلی کا مطالبہ کردیا، مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ قومی کھیل پاکستان کی سیاست کی نظر ہوگیا ہے، جن کے خلاف ادارے تحقیات کررہے ہیں وہ کیسے فیڈریشن میں ہوسکتے ہیں

ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم سے ہاکی فیڈریشن سے ملزمان کی بے دخلی کا مطالبہ کردیا، مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ قومی کھیل پاکستان کی سیاست کی نظر ہوگیا ہے، جن کے خلاف ادارے تحقیات کررہے ہیں وہ کیسے فیڈریشن میں ہوسکتے ہیں

کراچی، (نوپ اسپورٹس ) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی سید مصطفی کمال کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پہنچے تو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین، کراچی ہاکی ایسوسی کے سیکریٹری اولمپیئن حنیف خان، اولمپئنز ناصر علی، وسیم فیروز، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان سمیت کے ایچ اے کے دیگر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر مصطفی کمال نے کراچی ریڈ اور کراچی گرین کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دیکھا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مصطفیٰ کمال نے اذلان شاہ ہاکی کپ سے ڈراپ کئے جانے والے قومی ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھر پور محنت کے ساتھ کھیل جاری رکھنے کی تلقین کی، ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں یہاں قومی کھیل میں جاری سیاست کے بارے میں جاننے آیا تھا لیکن بہت افسوس کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ قومی کھیل پاکستان کی سیاست کی نظر ہوگیا ہے، اذلان شاہ ہاکی کپ کے لئے اسلام آباد اور کراچی میں الگ الگ کیمپ کا لگنا ایک غیر سنجیدہ عمل تھا
‎مجھے حیرت ہے کہ ہاکی فیڈریشن میں کرائم بھی داخل ہوگیا ہے، ایف آئی اے سمیت دیگر ادارے جن کے خلاف تحقیات کررہے ہیں اور جن کے خلاف عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں ان ہی لوگوں کا ہاکی فیڈریشن میں ہونا شرم ناک ہے، ایم کیو ایم پاکستان قومی کھیل کی بحالی اور حق دار کو حق دلانے کے لئے ایوان سمیت ہرسطح پر آواز بلند کرے گی، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال قومی کھیل کو بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ہاکی فیڈریشن کو ملزمان سے پاک کرکے منتخب لوگوں کے سپرد کریں، وزیراعظم مسئلے کے حل کے لئے دونوں گروپ خاص کر حیدر حسین، اولمپیئنز حنیف خان، ناصر علی اور وسیم فیروز سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ: تاوان کے لئے اغواء کئے گئے رفیق نامی شخص کو تاوان نہ ملنے کی وجہ سے قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی گئی۔

چار روز قبل اغواء ہونیوالے محلہ مقبول کالونی کے رہائشی 45 سالہ محمد رفیق بھٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے