Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرا ہتمام 21 روزہ ”عوامی تھیٹر فیسٹیول“ کامیابی سے جاری

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرا ہتمام 21 روزہ ”عوامی تھیٹر فیسٹیول“ کامیابی سے جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرا ہتمام 21 روزہ ”عوامی تھیٹر فیسٹیول“ کامیابی سے جاری ہے، فیسٹیول کے 13ویں روز ڈرامہ ”رشتے“پیش کیاگیا، تھیٹر ”رشتے“ کے رائٹر و ڈائریکٹر ذاکر مستانہ تھے، کاسٹ میں ذاکر مستانہ، شکیل شاہ، پرویز صدیقی، سپنا غزل، مہک نور، شہنی عظیم، ارما احمد، علی ذاکر، شہباز صنم اور طارق گڈو شامل تھے، ذاکر مستانہ کا ڈرامہ ”رشتے“ گھریلو کہانی پر مبنی تھا جس میں میاں ،بیوی اور نوکر ،نوکرانی ہیں، نوکر کو فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرنے کا شوق ہوتا ہے وہ ہر بات کا جواب اداکاری کرکے دیتا ہے، میاں غریب ہوتا ہے مگر دولت مند لڑکی سے شادی کرنے کے بعد وہ بھی امیر ہوجاتا ہے، مگر جب جب وہ اپنی بیوی کی بات نہیں مانتا تو اس کو طعنے دیتی ہے کہ یہ تمام دولت میرے باپ اور بھائی کی ہے، اتنے میں اپنی بہن سے ملنے اس کا بھائی امریکہ سے واپس آجاتا ہے، اور میاں کی بہن ہوسٹل سے اپنے بھائی کے گھر آجاتی ہے، اب جو لڑکی کا شوہر ہے وہ اپنے سالے کو گھر سے بھگانے کے لیے جن بھوتوں کا ڈرامہ کرتا ہے، پھر ایک جادو گرنی کو گھر میں بلایا جاتا ہے کہ یہاں جن بھوت کا سایہ ہے ، وکی کو جانا ہوگا،شوہر بدمعاش بلا لیتا ہے، کہانی آگے بڑھتی ہے اور شوہر کی بہن اور سالے میں محبت ہوجاتی ہے ، آخر میں امریکہ سے آیا ہوا سالا کہتا ہے کہ دولہا بھائی آپ کو صرف دولت سے محبت ہے ،رشتوں کی کوئی قدر نہیں، آپ ساری دولت لے لو میں واپس امریکہ جارہا ہوں، اس پر لڑکی بھی اپنی محبت کا کھل کر اظہار کرتی ہے اور بھابی کے بھائی کے ساتھ امریکہ جانے پر رضا مند ہوجاتی ہے، اپنے بھائی سے کہتی ہے کہ آپ کو رشتوں سے کوئی محبت نہیں ، ڈرامہ میں دکھایا گیا کہ صرف پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا جس کی لالچ میں شوہر اپنے قریبی رشتوں کو ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔ ڈرامہ میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تالیاں بجا کر فنکاروں کو خوب داد دی

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے