تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فیصل کریم کنڈی صاحب ہم پر توجہ دینے کے بجائے سندھ پر توجہ دیں۔ ترجمان جمعیت علماء اسلام پاکستان اسلم غوری

فیصل کریم کنڈی صاحب ہم پر توجہ دینے کے بجائے سندھ پر توجہ دیں۔ ترجمان جمعیت علماء اسلام پاکستان اسلم غوری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ترجمان جمعیت علماء اسلام پاکستان اسلم غوری نے ردعمل دیتے ہوۓ کہا کہ فیصل کریم کنڈی صاحب ہم پر توجہ دینے کے بجائے سندھ پر توجہ دیں، 13 سالوں سے سندھ میں جو دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی وہ سب کو پتا ہے، سندھ میں نہ کتا کاٹنے والی ادویات موجود ہیں اور نہ ہی ہسپتالوں میں عملہ، بلاول بھٹو صاحب اور ان کے مشیروں کو مشورہ ہے کہ منہ کھولنے سے پہلے زرداری صاحب سے اجازت لے لیا کریں۔ پیپلز پارٹی سلیکٹرز کی ٹیم کے 12 ویں کھلاڑی ہیں، بلاول صاحب کو مشورہ ہے کہ فیصل کریم کنڈی کو ایک بار لاڑکانہ کی گلیوں کا وزٹ کروائیں، لاڑکانہ کی گلیوں کا دورہ کرنے کے بعد امید ہے کنڈی صاحب کی دماغی کیفیت درست ہوجائے گی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

گجرات میں گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے والی دو خواتین گرفتار، 33 لاکھ روپے کے زیورات برآمد

گجرات، (مرزا عادل رحمان) تھانہ صدر گجرات پولیس نے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے