ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) سانگھڑ پولیس کی جانب سے تھلیسمیا کےمریضوں کے لئے بلڈ ڈونیش کیمپ۔ ایس ایس پی سانگھڑ زیشان شفیق صدیقی کے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق پولیس لائن ہیڈ کوارٹر سانگھڑ میں تھلیسمیا سینٹر اینڈ بلیڈ بنک نواب شاہ تھلسسیمیہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نوابشاہ کے ساتھ مل کر تھلیسمیا کے مریضوں کے لئے خون ڈونیش کرنے کے لیے ایک دن کا کیمپ لگایا گیا جس میں ایس ایس پی سانگھڑ نے شرکت کی۔ خون دینے والے جوانوں سے ملاقات کی، شاباشی دی اور خون دینے کے حوالے سے آگاہی بھی دی پولیس کے جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے خون کا عطیہ بھی دیا۔ اس موقعے پر میڈیا کے لوگوں اور سماجی کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور پولیس کی جانب سے منعقد کیے گئے کیمپ میں خون کے عطیہ دینے والوں کی تعریف کی۔
![]()