Home / اہم خبریں / کراچی میں پے درپے دہشت گردی کے واقعات حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مولانا مشتاق عباسی

کراچی میں پے درپے دہشت گردی کے واقعات حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مولانا مشتاق عباسی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام (س) صوبہ سندھ کے نائب امیر مولانا مشتاق عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت امن وامان پیدا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، کراچی میں بڑے بڑے دہشت گردی کے واقعات ہوئے لیکن ملزمان کا ابھی تک سراغ نا ملنا حکومتی نااہلی ہے، علماء اکرام اور سیاسی قائدین کی سیکورٹی بڑھانے کے بجائے سیکورٹی ختم کرنا علماء اکرام اور سیاسی قائدین کے ساتھ زیادتی ہے۔ حکومت عوام کو روزگار دینے کے بجائے روزگا ر چھین رہی ہے، گھر دینے کے بجائے جن کے پاس سر چھاپانے کا آشیانہ ہے اسے بھی منہدم کر رہی ہے، حکومت چار ماہ میں عوام کو نا پانی دے سکی، نا بجلی دے سکی، نا ہسپتالوں میں اچھا میڈیکل دے سکتی ہے، نا اچھی تعلیم کا بندوبست کرسکی ہے، عوام نے جو کچھ اپنی مدد آپ کے تحت کیا ہے اسے بھی غیر قانونی کہ کر ختم کر رہی ہے، کیا عوام نے اس لئے انہیں ووٹ دیا کہ حکومت تبدیلی کے نام پر عوام کا روز گار چھین لے، گھر چھین لے، کہاں ہیں ایک لاکھ نوکریاں؟ کہاں ہیں پچاس لاکھ گھر؟ حکومت پاکستان کو پیرس بنانا چاہتی ہے عوام کو در بدر کر کے حکومت کچھ نہیں کر سکتی، پہلے بھی کچھ لوگوں نے اس طرح کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا حکمران اگر عوام کے دلوں پر حکومت کرنا چاہتے ہیں توعوام کی مرضی اور منشا ء کے مطابق فیصلے کرنا ہونگے۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی، سیکٹری اطلاعا ت، مفتی عابد، جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ، جنرل سیکٹری علامہ مولانا حماد مدنی، غلام مصطفی فاروقی، عبدالستار بلوچ، مفتی محمد نقشبندی، شاہد علی خان، مفتی ظل الرحمن، مولانا اقبال اللہ، خواجہ احمد یار خان اور دیگر رہنماؤں نے بھی حکومت کے ان اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے