Home / اہم خبریں / پولیو کے خلاف جنگ میں ہر فرد کو اپنا کرداراداکرنا چاہئے باہمی کوشش سے ہی مستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سیدعطااللہ شاہ

پولیو کے خلاف جنگ میں ہر فرد کو اپنا کرداراداکرنا چاہئے باہمی کوشش سے ہی مستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سیدعطااللہ شاہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سیدعطااللہ شاہ نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ میں ہر فرد کو اپنا کرداراداکرنا چاہئے باہمی کوشش سے ہی مستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 21 سے 24 جنوری 2019 تک ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دربار ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ وہ دن دورنہیں جب ہم صوبے اور ملک سے پولیو مرض کا خاتمہ کرلیں گے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ پولیو رفیوزل کیسوں کو ختم کرنے اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد عمر ہنگورجو نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر پولیو پروگرام کے فوکل پرسن ڈاکٹر نارائن داس نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ میرپورخاص کے تعاون سے گذشتہ مہم کے دوران 35 رفیوزل کیسوں میں سے پورے ضلع میں اب صرف 7 کیس رہ گئے ہیں اور کہا کہ آئندہ مہم کے دوران 297944 پیدائش سے لے کر 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے اس سلسلے میں 54 یو سی ایم اوز، 166 ایریا انچارجز، 782 ٹوٹل ٹیمیں، 609 موبائل ٹیمیں، 105 فکسڈ ٹیمیں، 68 ٹرانزٹ پوائنٹ اور 205 موٹرسائیکل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اوریو پیک کا اجلاس 10 جنوری کو، یوسی ایم اوز اور اے آئی سیز کی ٹریننگ 3 سے 4 جنوری تک اور ٹیم ٹریننگ 14 سے 16جنوری تک کرائی جائے گی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیو، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر حسام طارق، اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی پریم چند، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فاخر شاکر، سول سرجن ڈاکٹر اقبال بھرگڑی، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر فیصل خان، ڈبلیو ایچ او اورمتعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے