لاہور (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت نے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید اور اربوں وپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا تاہم اب اس وقت وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوزشریفک کو کوٹ لکھپت جیل کی بیرک نمبر ایک الاٹ کی گئی ہے اور انہیں بیٹر کلاس فراہم کی گئی ہے نوازشریف کو جیل میں قید نمبر 4470 دیا گیا ہے ۔نوازشریف کو جیل میں ایک مشقتی بھی فراہم کیا گیا ہے جبکہ انہیں گھر کے کھانے کی اجازت بھی ہو گی اس کے علاوہ انہیں بیرک میں اخبار کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نوازنے بھی کوٹ لکھپت میں اپنے والد سے ملاقات کی تھی جس دوران سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ یہ ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ مریم گھر سے کھانا، روزمرہ استعمال کی ضروری چیزیں بھی ہمراہ لے کر آئیں۔ نوازشریف اور مریم کی ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں کرائی گئی جو ایک گھنٹہ جاری رہی۔ مریم نواز نے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال بھی کیا۔ بیرک نمبر ایک میں آصف علی زرداری بھی قید کاٹ چکے ہیں۔
![]()