Home / اہم خبریں / کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش نے کے الیکٹرک کی پول کھول دی متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش نے کے الیکٹرک کی پول کھول دی متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی کی عوام پر بھی بادلوں کر رحم آہی گیا اور کراچی کے عوام کو بھی موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کے آغاز کی نوید سنا دی۔ بارش کے باعث شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور موسم بھی کچھ سرد ہوگیا- محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن، کورنگی، لیاقت آباد، شارع فیصل، صدر، بہادرآباد، طارق روڈ، کشمیرروڈ، گلشن اقبال، سبزی منڈی، اورنگی ٹاون کے اطراف، نارتھ ناظم، بفرزون، گلبرگ کے اطراف اور گارڈن سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش پوائنٹ ون ملی میٹر سے بھی کم ریکارڈ ہوئی ہے۔ بادلوں کا موجودہ سسٹم مزید ایک روزز تک کراچی میں رہے گا جس سے شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کل بھی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کا موجودہ سسٹم بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بارش کے باعث شہر میں بارش متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے۔ جس سے نارتھ کراچی، نیو کراچی، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور ایف بی ایریا کے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ تین ہٹی، جہانگیر روڈ، لسبیلہ، ناظم آباد، نارتھ کراچی، پاپوش نگر میں بجلی بند ہوگئی۔ اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، ملیر، اسٹار گیٹ، ماڈل کالونی اور ناظم آباد میں بھی بجلی غائب ہوگئی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے چیف اسکاؤٹ سندھ کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے چیف اسکاؤٹ سندھ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے