کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں عزیز بھٹی پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن دوران کارروائی 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار جنکے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع- تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے منشیات مافیا کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی و ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے سماج دشمن عناصروں کے لئے تھانیداروں کو سخت ترین احکامات- ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کو مٹی چٹانے کا عزم کرلیا منشیات مافیا کے گرد گھیرا ہوا تنگ سماج دشمن عناصر ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کے نشانے پر کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کے 2 کارندوں کو دھر لیا ملزمان میں شامل یاسین ولد نواب دین اور محمد حسن ولد رحیم بخش کے قبضے سے 300 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد ۔ دونوں ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات جیسے زہریلے کاروبار کو فروخت دیکر نوجوان نسلوں کو تباہ کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے۔
![]()