تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ نے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیئے ڈسٹرکٹ پولیس کرکٹ ٹیم کا قیام عمل میں لا دیا

ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ نے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیئے ڈسٹرکٹ پولیس کرکٹ ٹیم کا قیام عمل میں لا دیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ نے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیئے ڈسٹرکٹ پولیس کرکٹ ٹیم کا قیام عمل میں لا دیا کھیلوں کو فروغ دینے کے لیئے میرپورخاص کی نمائندگی شامل، ایس ایس پی عابد علی بلوچ نے آج ضلعی پولیس کرکٹ ٹیم کا قیام عمل میں لادیا. ایس ایس پی نے بتایا ضلعی پولیس کرکٹ ٹیم ضلعی وہ صوباٰئی سطح پر کرکٹ کے میچز میں مختلف ٹورنامنٹس، ون ڈے، ٹی 20 اور دیگر میچز میں حصہ لے گی. انہوں نے بتایا کہ آئی جی سندھ کی جانب کمیونٹی پولیس میں شامل مختلف پروگرامز میں پولیس کرکٹ ٹیم مختلف محکموں سے شہریوں اور مختلف اداروں کی جانب سے کیئے جانے والے میچز میں دوستانہ میچز کھیلے گی. انہوں نے بتایا کہ ہم پولیس والے عوام کے خادم ہیں اور ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم عوام کی جان مال عزت آبرو کی حفاظت کریں اسکے ساتھ پولیس اور عوام کے درمیاں سازگار دوستانہ ماحول پید کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں شامل کرانے کے لیے تحقیقی کام شروع

سانگھڑ (رپورٹ، رضوان غوری) تاریخی آثارِ قدیمہ منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے