کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں زمان ٹاون پولیس کا منشیات فروشوں و جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری- 2 عناصر گرفتار غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کورنگی علی رضا و ڈی ایس پی کورنگی کی ہدایات پر ایس ایچ او زمان ٹاٶن انظار عالم کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے غوث پاک روڈ کورنگی نمبر ساڑھے پانچ سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل محمد زاہد ولد محمد سلیمان اور رضا ولد مہتاب حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1180 گرام چرس، غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد۔ ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او زمان ٹاؤن انظار عالم نے یہ موقف اپنایا کہ معاشرے کے ناسوروں کی کمر توڑ کر انکو جیل منتقل کیا جاٸیگا خواہ وہ کتنے ہی با اثر کیوں نا ہوں
![]()