Home / اہم خبریں / وقت آگیا ہے کہ بھارتی قبضے سے پنجاب کو آزاد کرایا جائے- سربجیت بنور

وقت آگیا ہے کہ بھارتی قبضے سے پنجاب کو آزاد کرایا جائے- سربجیت بنور

لاہور (بیورو رپورٹ) خالصتان اسٹیٹ بنانے کے لئے برطانیہ میں ریفرنڈم ٹوینٹی ٹوینٹی مہم چلانے والے سربجیت بنور نے کہا ہے وقت آگیا ہے کہ بھارتی قبضے سے پنجاب کو آزاد کرایا جائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربجیت بنور نے کہا کہ پنجاب کو آزاد کرانے کے حوالے سے مہم زوروشورسے جاری ہے اور 2020 میں پنجاب کو آزاد کرانے کے حوالے سے ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی ہوگا۔ جس کے لئے اگست میں پوری دنیا میں سکھوں کی ووٹ رجسٹریشن کا سلسلہ شروع ہوگا اور نومبر میں ریفرنڈم ہوگا جس میں بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود سکھ برادری اپنا ووٹ کا حق استعمال کرے گی۔ سکھ رہنما نے کہا کہ پنجاب پر بھارت کا قبضہ ہے جسے آزاد کرانے کے لئے ریفرنڈم مہم کا آغاز دہشت گردی یا جرائم سے متعلق نہیں ہے۔ ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی بلٹ نہیں بیلٹ کے ذریعے ہوگا اور پنجاب کے لوگ اپنا حق خود مختاری استعمال کرکے جمہوری عمل کو مکمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے لئے پولنگ شمالی امریکہ، یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور، کینیا اور مشرق وسطی کے ممالک اور ہندوستانی پنجاب میں ہوگی۔ باباگرونانک کے جنم دن کے موقع پر سکھوں کی کثیر تعداد نے ریفرنڈم ٹونٹی ٹونٹی کی ٹی شرٹس زیب تن کر رکھی تھیں جبکہ اس حوالے سے خصوصی اسٹال بھی لگایا گیا جہاں ریفرنڈم کے حوالے سے آگہی مہم چلائی گئی۔ پاکستان اور دور دراز سے آئے سکھوں نے ریفرنڈم کی حمایت کی اور کہا کہ بھارت پنجاب سے نکل جائے بصورت دیگر ووٹ کی طاقت استعمال کرکے بھارت کو بھاگنے پر مجبور کر دیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے