Home / اہم خبریں / اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سمگلنگ کسٹمز نے کراچی ائیر پورٹ پر پکڑی، 18000 کلوگرام ریفریجنٹ گیس موجود تھی

اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سمگلنگ کسٹمز نے کراچی ائیر پورٹ پر پکڑی، 18000 کلوگرام ریفریجنٹ گیس موجود تھی

اسلام آباد (رپورٹ: محمد جواد بھوجیہ) اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سمگلنگ کی گئی کھیپ جس میں 18000 کلو گرام گیس شامل تھی۔ تفصیلات کے مطابق زرائع نے بتایا کہ کراچی ائیر پورٹ پر تعینات پاکستان کسٹمز کے اپریزینمنٹ آفیسر رحمت اللہ وسترو کو اطلاع ملی کہ کہ ممنوعہ قرار دی گئی گیس پاکستان ایمپورٹ کی جائے گی۔ پاکستان کسٹمز کے اپریزینمنٹ آفیسر رحمت اللہ وسترو دنیا بھر کے ان افسران میں شامل ہیں جن کو اقوام متحدہ کے ادارے برائے ماحولیات نے تربیت فراہم کی ہے جس کے مطابق اب وہ یہ صلاحیت رکھتے ہیں کہ ان گیسز کی شناخت کرسکیں جو اووزوں کی تہہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں جو سمگلر غیر قانونی طور پر سمگل کرتے ہیں۔ جن کاروباری شخصیت کے نام پر شپمنٹ کی گئی تھی ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آر 32 ایمپورٹ کر نے کا آرڈ دیا تھا۔ تاہم جب کسٹمز ایجنٹ عاصم اعوان نے جب کنٹینر کا جائزہ لیا تو پتا چلا کہ کنٹینر پر آر 32 کے لیے نہیں ہے۔ کنٹینر پر بڑا سٹیکر چسپاں تھا جس پر لکھا تھا کہ کنٹینر آر 32 رکھتا ہے جو بہت حساس ہے جس کو آگ لگ سکتی ہے تاہم آر 32 کی ایسی کوئی خصوصیت نہیں ہے۔ جیسے ہی یہ اہم چیز سامنے آئی تو کنٹینر کا معائنہ کیا گیا تو حیران کن چیز سامنے آئی کہ کنٹینر کا دباؤ اور درجہ حرارت آر 32 جیسا بالکل نہ تھا ۔ تاہم جب مکمل معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ آر 32 نہیں بلکہ آر 22 ہے۔ اس غیر قانونی طور پر ایمپورٹ کی لاگت ستر ملین ڈالر ہے۔ تمام ٹینکرز کو کسٹمز حکام نے ضبط کر لیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔ وہیں زرائع نے مزید بتایا کہ کہ دنیا بھر کے وہ ممالک جنہوں نے مانٹریال پروٹوکول کو سائن کیا ہے وہ آر 22 کو بھی ختم کررہے ہیں کیونکہ آر 22 بھی ایک خطرناک گیس ہے جو ماحول کے لیے شدید خطرات پیدا کر سکتا ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے